23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی میں خصوصی طور پر شروع کی گئی انسداد پولیو مہم اختتام...

راولپنڈی میں خصوصی طور پر شروع کی گئی انسداد پولیو مہم اختتام پزیر

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 10 ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی میں خصوصی طور پر شروع کی گئی انسداد پولیو مہم اختتام پزیر ہو گئی۔ سات روزہ انسداد پولیو مہم جس کا آغاز رواں ماہ 4 ستمبر کو ہوا جو 10 ستمبر کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم وائرس کی نشاندہی کے بعد منعقد کی جا رہی ہے۔لاہور اورراولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔وائرس کا تعلق افغانستان میں پائے جانے والے کلسٹر سے ہے۔

وائرس کی نشاندہی کے بعدانسداد پولیو میم کو خصوصی طور پر لاہور اور راولپنڈی میں شروع کیا گیا۔راولپنڈی میں 7 لاکھ 49 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔پولیو ٹیمیں گھر گھر قطرے پلانے میں سر گرم عمل رہیں۔راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم میں 6 ہزار سے زائد ورکرز نے حصہ لیا۔راولپنڈی میں مہم 130 یونین کونسلوں میں منعقد کی گئی۔سربراہ پنجاب پولیو پروگرام خضر افضال کا کہنا تھا کہ آخری روز تمام علاقوں کو سویپ کیا گیا۔متحرک آبادیوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔انکا کہنا تھا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔والدین کے تعاون کی وجہ سے انسداد پولیو مہم کامیاب رہی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388771

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں