راولپنڈی میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران حفاظتی انتظامات کیلئے 1700 سے زائد پولیس نفری تعینات

137
ضلع اٹک میں پولیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہو کر 20 دسمبرتک جاری رہے گی،ڈپٹی کمشنر اٹک

راولپنڈی۔8جنوری (اے پی پی):راولپنڈی میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران راولپنڈی پولیس کے1700 سے زائد پولیس افسران سکیورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات کئے گئے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق راولپنڈی پولیس کے افسران پولیو ورکرز کی 870 ٹیموں کے ہمراہ سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

راولپنڈی پولیس کے سینئر افسران پولیو ڈیوٹی کیلئے مامور کئے گئے افسران کو چیک اور بریف کر رہے ہیں، تھانوں کی پٹرولنگ موبائلز بھی علاقے میں گشت کر رہی ہیں اور پولیو ورکرز کی سکیورٹی کو یقینی بنا رہی ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق راولپنڈی پولیس شہریوں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔