راولپنڈی میں قتل،ڈکیتی،راہزنی،منشیات فروشی،شراب پلائی سمیت دیگر جرائم میں ملوث41ملزمان گرفتار

220
پولیس تھانہ ستگھرہ نے 12 کلو چرس برآمد کر لی ،سی سی ڈی نے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا ایک ملزم گرفتار کر لیا، 6 موٹرسائیکلیں برآمد

راولپنڈی۔6ستمبر (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر(آر پی او) سیدآفیسر خرم علی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قتل،ڈکیتی،راہزنی،منشیات فروشی،شراب پلائی سمیت دیگر جرائم میں ملوث41ملزمان گرفتار کر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق نیو ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رابری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کی شناخت عطا الرحمن، سمیع اللہ اور محمد جمیل کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے 04 آئی فون، مسروقہ رقم 15 ہزار روپے اور اسلحہ برآمدہوا۔

نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم مشرف گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم مشرف نے سابقہ رنجش کی بنا پرسال 2018 میں اپنے ساتھیوں کیساتھ مل کر عدنان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

ایئرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فہد سے 02کلو400گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم جمیل سے 02کلو 200گرام چرس،ملزم اسماعیل سے 510گرام چرس،مندرہ پولیس نے ملزم غلام عباس سے 02کلو200گرام چرس،دھمیال پولیس نے ملزم اصحاب علی سے01کلو850گرام چرس،ملزم ندیم سے 01کلو100گرام چرس،صادق آباد پولیس نے ملزم طاہر سے 01کلو 600گرا م چرس،ملزم ریئس سے 01کلو600گرا م چرس،ملزم قا سم سے 01کلو 600گرا م چرس،ریس کورس پولیس نے ملزم حیات خان سے 01کلو600گرام چرس،ملزم خاور سے01کلو80گرام چرس،روات پولیس نے ملزم عبدالرحیم سے 01کلو 540گرام چرس،جاتلی پولیس نے ملزم رضوان سے01کلو510گرام چرس،گنجمنڈی پولیس نے ملزم عبید سے 01کلو 500گرام چرس،رتہ امرال پولیس نے ملزم عبداللہ سے 01کلو500گرام چرس

،ملزم یوسف سے 01کلو400گرام چرس،آر اے بازار پولیس نے ملزم عابد حسین سے 01کلو480گرام چرس،واہ کینٹ پولیس نے ملزم ثاقب سے 01کلو420گرام چرس،صدر واہ پولیس نے ملزم حسن سے 01کلو400گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم مزمل سے 01کلو 300گرام چرس،ویسٹریج پولیس نے ملزم قیصر سے 01کلو300گرام چرس،نصیر آباد وپولیس نے ملزم رفیق سے 01کلو 260گرام چرس،کلر سیداں پولیس نے ملزم ذیشان سے 01کلو210گرام چرس،ملزم نزاکت سے 520گرام چرس،گوجر خان پولیس نے ملزم شاہد سے 550گرام چرس برآمد کرلی۔نصیر آباد پولیس کو والد نے درخواست دی کہ اُسکا بیٹا حمزہ اس پر تشدد کرتا ہے،

نصیر آباد پولیس نے والد کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم حمزہ کو گرفتار کرلیا۔چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 03قماربازوں کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں حامد،محمد صفدر اور سدھیراختر شامل ہیں،ملزمان سے دائو پر لگی رقم 65ہزار روپے اور 03موبائل فون برآمد ہوئے۔کہوٹہ پولیس نے ملزم افضال سے 20بوتل شراب،ملزم نعمان سے 01چاقو،کلرسیداں پولیس نے ملزم عمیر سے 15بوتل شراب اور 12بور رائفل،ملزم شہزاد سے 08بوتل شراب،گوجر خان پولیس نے ملزم اشتیاق سے 01کارپین معہ ایمونیشن،نیو ٹائون پولیس نے ملزم نبیل سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم آفتاب سے04لیٹر شراب،جاتلی پولیس نے ملزم تنویر سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،روات پولیس نے ملزم وسیم سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، برآ ٓمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔