راولپنڈی میں قتل کے مختلف واقعات میں ملوث دو ملزمان گرفتار

72

راولپنڈی ۔14جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے قتل کے مختلف واقعات میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لئے۔تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جائیدادکے تنازعہ پر والد کو قتل کرنے والے ملزم زاہد کو گرفتار کرلیا، ملزم زاہد نے فائرنگ کرکے اپنے والد رشید کو قتل کردیا تھا،واقعہ کا مقدمہ چند روز قبل درج کیا گیا تھا۔نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم سمسون مسیح کو گرفتار کرلیا،اشتہاری سمسون مسیح نے فائرنگ کر کے انور مسیح کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال ستمبر میں درج کیا گیا۔ نصیر آباد پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا،اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ ایس پی پوٹھوہارکا کہنا تھاکہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔