راولپنڈی۔21جولائی (اے پی پی):راولپنڈی میں پولٹری ریسرچ انسٹیوٹ شمش آبادکے زیر اہتمام مرغبانی بارے ایک ہفتے کا کورس کل( پیر سے) شروع ہو گا۔
ترجمان پولٹری ریسرچ انسٹیوٹ کے مطابق مرغبانی کے بارے میں کورس (کل)شروع ہو گا ، 26 جولائی تک جاری رہنے والے کورس کے اوقات کار صبح نو بجے تا دن ایک بجے تک ہیں ، کورس کی کوئی فیس نہیں ہے اور کورس کی تکمیل پر شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے جائیں گے ، اس حوالے سے سینئر ریسرچ آفیسر شعبہ توسیع کا کہنا ہے کہ مرغبانی کا کورس مرغیوں کی نشونما کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتا ہے، اس کورس سے مرغبانی سے وابستہ افراد مرغبانی کے حوالے سے اہم بنیادی معلومات حاصل کر کے کے مرغبانی کی صنعت کو پروان چڑھا سکتے ہیں۔