راولپنڈی ۔ 06 دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چوری،منشیات فروشی،آتشبازی،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر جرائم میں ملوث 26ملزمان گرفتار کر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق آراے بازار پولیس نے بائیک لفٹر تہذیب کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 03 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔
مندرہ پولیس نے ملزم طفیل سے01کلو480گرام چرس ، صدر واہ پولیس نے ملزم عدیل سے900گرام چرس جبکہ گوجر خان پولیس نے ملزم اقبال سے720گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گوجر خان پولیس نے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے 03 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان کی شناخت سبحان، گلفام اور انیس کے ناموں سے ہوئی ہے۔
تھانہ بنی پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری محمد عثمان کو گرفتار کرلیا ۔آراے بازار پولیس نے غیر قانونی گیس سلنڈرز کی ریفلنگ کرنے والے 02 ملزمان شہنشاہ اور ثاقب کو گرفتار کرلیا۔ صدر واہ پولیس نے غیرقانونی گیس سلنڈرز کی ریفلنگ کرنے والے ملزم اظہر جبکہ کھلے عام پیٹرول کی فروخت کرنے والے 03ملزمان حمزہ،محمد اسرائیل اور زیب الرحمن کو گرفتا رکرلیا۔
نیوٹاؤن پولیس نے ملزم اسلام گل سے07لیٹر شراب، ملزم عمران سے 12لیٹر شراب، ملزم کامران سے10لیٹر شراب، ٹیکسلا پولیس نے ملزم شیراز سے05لیٹر شراب، صدر واہ پولیس نے ملزم مجتبیٰ سے14بوتل شراب برآمد کرلی۔
آراے بازار پولیس نے ملزم بلال اقبال سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم احسن علی سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، گوجر خان پولیس نے ملزم شاہ زیب سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، کلرسیداں پولیس نے ملزم عدنان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کر لیے ۔