راولپنڈی۔14مارچ (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث خاتون سمیت چار ملزمان گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،موٹرسائیکلز ،لیپ ٹاپ اور نقدی برآمد کر لی۔پولیس ترجمان کے مطابق مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر سے طلائی زیوارت چرانے والی گھریلو ملازمہ حنا کو گرفتار کرلیا، ملزمہ حنا سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات برآمدہوئے، برآمد طلائی زیورات میں ہار سیٹ، 2 کڑے، 2 بالیاں اور انگوٹھی شامل ہیں۔
مورگاہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تمام زاویوں سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا جس نے واردات کا انکشاف کیا۔ آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں سیموئل اور عمر شامل ہیں،ملزم سے 8 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدہوئے۔ تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم عدیل افضل کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے مسروقہ قیمتی لیپ ٹاپ، مسروقہ رقم 5000روپے اور دیگر سامان برآمدہوا، ملزم چوری کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم بھی ہے جو گزشتہ سال سے راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572660