راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے مزید 7 کیس رپورٹ

133
Anti-Dengue
Anti-Dengue

راولپنڈی۔25نومبر (اے پی پی):راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے مزید 7 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ فوکل پرسن ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید 7 کیس رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال کیسز کی مجموعی تعداد 6 ہزار444 ہوگئی ہے جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی بخار سے 11 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔