راولپنڈی میں کائٹ فلائننگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر9 ملزمان گرفتار،20 ہزار پتنگیں برآمد

68
kite sellers
kite sellers

راولپنڈی۔25جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے کائٹ فلائننگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر آپریشن کے دوران 9ملزمان گرفتار کر کے 20ہزار 600پتنگیں اور سینکڑوں ڈوریں برآمد کر لیں۔پولیس ترجمان کے مطابق نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3پتنگ فروشوں نسیم، دانش اورسیف کو گرفتار کر کے 20ہزار پتنگیں اور150ڈوریں برآمدکر لیں،

ملزمان نے دوران تفتیش بسنت کے لیے پشاور سے پتنگیں لاکر راولپنڈی میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔صادق آباد پولیس نے ملزم شمس المجاہدسے153پتنگیں اور ڈور، ملزم سمیع اللہ سے30 پتنگیں اور ڈور، ریس کورس پولیس نے ملزم دانش ندیم سے25پتنگیں اور 2ڈوریں، ملزم عاقب سے150پتنگیں اور 8ڈوریں،

صدر بیرونی پولیس نے ملزم عبیداللہ سے250پتنگیں اور ملزم کاشف سے60پتنگیں برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔ ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر نے کہا ہے کہ پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے، پتنگ بازی اورپتنگ فروشی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔