راولپنڈی میں کلینک آن ویل فیز ٹو کاافتتاح، 25 گاڑیاں طبی عملے سمیت شہریوں کو ان کی دہلیز پر علاج و معالجہ فراہم کریں گی، طاہرہ اورنگزیب

9

راولپنڈی۔ 20 جون (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ کی رہنما رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے راولپنڈی میں کلینک آن ویل فیز ٹو کاافتتاح کر دیا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔کلینک آن ویل فیز ٹو راولپنڈی فی الحال 25 گاڑیوں پر مشتمل جن میں سے 6 الٹرا ساؤنڈ اور 19 میڈیسن کی ہیں۔ ہر گاڑی میں ایک ڈاکٹراور ایک ڈسپنسر ہوگا جو گھروں میں جا کر لوگوں کا علاج کرے گا۔ ایم این اے طاہرہ اورنگزیب نے کلینک آن ویل کیلئے موجود نئی گاڑیوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ادویات کی لسٹ، دستیاب میڈیسن، غذائی قلت کیلئے ایمرجنسی فوڈطبی آلات کا معائنہ کیا۔ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کلینک آن ویل کےطبی عملے کی خدمات کو سراہا۔طاہرہ اورنگزیب نے طبی عملے کو لگن کے ساتھ خدمت کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے صحت اصلاحات کو یقینی بنانے کے لیے مصروف عمل ہیں۔ کلینک آن ویل اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

کلینک آن ویل سے عوام کو گھر کی دہلیز پر علاج معالجے کی سہولیات میسر ہوں گی۔