راولپنڈی ۔10دسمبر (اے پی پی):سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق خصوصی مہم کے دوران اب تک کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مجموعی طور پر 2384 مقدمات درج کیے گئے ہیں ،
سی پی او کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیوں کو مزید مؤثر کیا جا رہا ہے، والدین کم عمر ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کریں، لائسنس کے اہل طلبہ کے لیے تعلیمی اداروں میں خصوصی کلاسز کا آغاز کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کم عمر ڈرائیور ناصرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی زندگی کے لیے بھی خطرے کا باعث ہیں، کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف پنجاب حکومت کے احکامات پر من وعن عمل کیا جا رہا ہے۔