راولپنڈی میں 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 95کیس رپورٹ

140
Dengue Awareness Seminar
Dengue Awareness Seminar

راولپنڈی۔18اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی میں 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 95کیس رپورٹ ہوئے ،جس کے بعد رواں سال کے دوران کیسز کی مجموعی تعداد 3279 ہو گئی ہے۔ فوکل پرسن ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر جود کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے رواں سال اب تک ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ضلع بھر میں 4480ایف آئی آرز،2969کوچالان، 1708عما رتیں سر بمہر جبکہ 19,681,000روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال اب تک ڈینگی وائرس سے 7مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت252 مریض ضلع کے مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 38 مریض ہولی فیملی ہسپتال، 96 بینظیر بھٹو ہسپتال، 71 راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال , 46فوجی فاؤنڈیشن ہاسپٹل جبکہ ایک مریض پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔