35.5 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومقومی خبریںراولپنڈی میں 60 لاکھ روپے سالانہ یا اس سے زائد آمدن والے...

راولپنڈی میں 60 لاکھ روپے سالانہ یا اس سے زائد آمدن والے ریسٹورنٹس پر الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب لازمی قرار

- Advertisement -

راولپنڈی۔25اپریل (اے پی پی):پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 60 لاکھ روپے سالانہ یا اس سے زائد آمدن والے ریسٹورنٹس پر الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب لازمی قرار دے دی اور الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب اور سیلز ٹیکس ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے راولپنڈی ڈویژن میں ٹیکس کی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی اور کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی ڈویژن کے شادی ہالز و ریسٹورنٹس سے آگاہی مہم کا آغازکیا گیا ہے ۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان نے بتایاکہ پہلے مرحلے میں راولپنڈی شہر میں واقع شادی ہالز و ریسٹورنٹس پر آگاہی مہم کے تحت سٹینڈیز رکھی گئی ہیں اور بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں آگاہی مہم کا دائرہ کار راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع تک پھیلایا جائے گا ۔

راولپنڈی شہر میں پشاور روڈ، حیدر روڈ، آدم جی روڈ، کامران مارکیٹ میں پی آر اے کی جانب سے سٹیمرز و بینرز لگائے گئے ہیں۔ترجمان نے بتایاکہ ان سٹیمرز و بینرز پر ریسٹورنٹس مالکان کو اہم پیغام دیا گیا ہے ۔ ریسٹورینٹس میں سسٹم کی تنصیب کے باوجود رسیدوں کا اجرائ نا کرنے والوں کو بھی انتباہ جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ 60 لاکھ روپے سالانہ یا اس سے زائد آمدن والے ریسٹورنٹس کو الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے اور الیکٹرانک سسٹم نہ لگانے پر پی آر اے کی جانب سے انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

- Advertisement -

ترجمان پی آر اے نے مزید کہاکہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی پنجاب سیلز ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے راولپنڈی کے عوام سے بھر پور تعاون کی درخواست ہے ۔ ٹیکس کی ادائیگی میں کوتاہی و چوری کی صورت میں پی آر اے کے ہیلپ لائن نمبرز پر ہمیں آگاہ کریں اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587549

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں