راولپنڈی۔ 09 جولائی (اے پی پی):راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (آر ڈبلیو ایم سی) کی کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم نے یونین کونسل 43، قاسم آباد ڈھوک کھبہ میں بھرپور ڈور ٹو ڈور آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پروگرام اور چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آگاہی مہم کا مقصد مون سون کے دوران ڈینگی وائرس سے بچاؤ اور شہریوں میں صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ ٹیم نے گھر گھر جا کر مقامی افراد کو بتایا کہ بارشوں کے موسم میں کھڑے پانی، گندگی اور غیر مناسب نکاسی آب کے باعث ڈینگی مچھر کی افزائش میں اضافہ ہو سکتا ہے، جسے صفائی، احتیاط اور ذمہ داری سے روکا جا سکتا ہے
شہریوں کو تاکید کی گئی کہ اپنے گھروں، چھتوں، گلیوں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں، کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں،کسی بھی شکایت یا صفائی سے متعلق معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1139 یا آر ڈبلیو ایم سی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فوری رابطہ کریں رانا ساجد صفدر نے مہم پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا تعاون ہی ہمارے صفائی مشن کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ عوام اگر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور معمولی احتیاطی تدابیر اپنائیں تو ہم ڈینگی جیسے خطرناک مرض پر آسانی سے قابو پا سکتے ہیں۔راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کو ہر سطح پر کامیاب بنایا جائے گا اور راولپنڈی کو ایک صاف، سرسبز اور محفوظ شہر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔