9.9 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے بارش میں صفائی کیلئے شہربھر...

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے بارش میں صفائی کیلئے شہربھر میں خصوصی انتظامات

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 03 مارچ (اے پی پی):راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (آر ڈبلیو ایم سی) کی جانب سے بارش میں صفائی کیلئے شہربھر میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلع راولپنڈی کے 8رمضان بازاروں میں بھی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 4،4 ورکرز صبح اور شام کی شفٹوں میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کی خصوصی ہدایات پر صفائی آپریشن کو مزید مؤثر اور منظم بنانے کے لیے جامع اقدامات کے تحت بارش میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے اضافی ورکرز تعینات ہیں جو نکاسی آب کے مسائل کے فوری حل کے لیے نالیوں کی صفائی یقینی بنا رہے ہیں

تاکہ پانی کی روانی میں رکاوٹ نہ آئے۔ اس موقع پر کمپنی کے افسران اور سپروائزرز نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی انتظامات کا جائزہ لیا اور موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔سی ای او رانا ساجد صفدر نے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے۔ کمپنی کے سینٹری ورکرز دن رات محنت کر رہے ہیں اور ان کی کارکردگی قابلِ تحسین ہے۔شہریوں نے بھی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ان اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ صفائی کے یہ معیارات مستقبل میں بھی برقرار رکھے جائیں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568187

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں