22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے خرم کالونی میں ڈور...

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے خرم کالونی میں ڈور ٹو ڈور اور مارکیٹ صفائی آگاہی و انسداد ڈینگی مہم کا انعقاد

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 27 اگست (اے پی پی):سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے خرم کالونی میں ڈور ٹو ڈور اور مارکیٹ صفائی آگاہی و انسداد ڈینگی مہم کا انعقاد کیا۔ جس کا مقصد شہریوں کو صفائی کی اہمیت، ماحولیاتی بہتری اور ذمہ دارانہ طرزِ زندگی کے حوالے سے آگاہ کرنا تھا۔ اس مہم کے دوران شہریوں اور دکانداروں کو پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔کوڑا کرکٹ مناسب جگہ پر پھینکنے کی تلقین کی گئی اور ’’صفائی نصف ایمان ہے‘‘ کے پیغام کو عام کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ’’ستھرا پنجاب پروگرام‘‘ کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں صفائی ستھرائی کی آگاہی مہمات جاری ہیں۔ سی ای او آر ڈبلیو ایم سی رانا ساجد صفدر نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام صرف صفائی کا منصوبہ نہیں بلکہ عوام کے صحت مند اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے۔

صاف اور سرسبز پنجاب ہی ترقی یافتہ پنجاب ہےاور یہ ہدف تبھی ممکن ہے ۔جب شہری حکومت کے ساتھ تعاون کریں ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کو صاف اور صحت مند شہر بنانا ہمارا مشن ہے۔ خرم کالونی سمیت پورے شہر میں آگاہی مہم کے ذریعے عوام کو شامل کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ صفائی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہم شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کوڑا صرف کوڑا دان میں ڈالیں، گلیوں اور بازاروں کو صاف رکھیں اور صفائی کے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔کمیونیکیشن ٹیم نے شہریوں کو بتایا کہآر ڈبلیو ایم سی کے ورکرز دن رات محنت کر رہے ہیں تاکہ صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ عوام سے درخواست کی گئی کہ وہ بھی اپنی ذمہ داری پوری کریں اور شہر کو گندگی سے پاک رکھنے میں کردار ادا کریں۔خرم کالونی کے رہائشیوں اور تاجروں نے مہم میں دلچسپی کا اظہار کیا اورآر ڈبلیو ایم سی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر عوام اور ادارے مل کر کام کریں تو ’’صاف راولپنڈی، روشن مستقبل‘‘ کا خواب حقیقت بن سکتا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں