28 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عید الفطر کے موقع پر صفائی کے...

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عید الفطر کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات

- Advertisement -

راولپنڈی۔2اپریل (اے پی پی):راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (آر ڈبلیو ایم سی) نے عید الفطر کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات کیے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق آر ڈبلیو ایم سی نے ڈویژن کے تمام شہروں کو زیرو ویسٹ کر دیا۔ ارکان پارلیمنٹ، شہریوں اور دیگر متعلقہ حکام نے آر ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او رانا ساجد صفدر نے عید کے دوران صفائی کے موثر اقدامات پر تمام عملے کو شاباش دی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے عید الفطر کے دوران خصوصی صفائی مہم چلائی جس کے تحت سڑکوں، گلیوں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات کی مکمل صفائی کو یقینی بنایا گیا۔

انہوں نے کہا صفائی عملے نے تینوں دن بھرپور محنت سے کام کیا اور کچرے کی فوری تلف کیا۔ شہریوں نے آر ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ کمپنی کے موثر اقدامات کی بدولت شہر میں صفائی کی بہترین صورتحال دیکھنے کو ملی۔ ارکان پارلیمنٹ نے بھی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے راولپنڈی میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔ سی ای او نے کہا کہ کمپنی عید الاضحیٰ کے لیے ابھی سے تیاریوں کا آغاز کر رہی ہے تاکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو فوری طور پر ٹھکانے لگایا جا سکے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کمپنی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "ستھرا پنجاب” پروگرام اور ان کے ویژن کی کامیاب تکمیل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔ آر ڈبلیو ایم سی شہر میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے جدید مشینری کے استعمال اور عملے کی استعداد کار بڑھانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ شہریوں میں صفائی کے حوالے سے آگاہی بڑھانے کے لیے مہم کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور کچرا مقررہ مقامات پر ڈالیں تاکہ شہر کو مزید خوبصورت اور صاف ستھرا بنایا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577982

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں