راولپنڈی ٹریفک پولیس کا ایک او ر سپوت فرائض کی ادائیگی کے دوران شہیدہوگیا

191
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا چاندنی چوک میں نئے ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کا آغاز

راولپنڈی۔ 20 اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی ٹریفک پولیس کا ایک او ر سپوت فرائض کی ادائیگی کے دوران شہیدہوگیا۔

پولیس کے مطابق ٹیکسلا میں تعینات ٹریفک کانسٹیبل جاوید گذشتہ دن دوران ڈیوٹی شہادت پا گئے تھے جن کی نمازہ جنازہ سرکاری اعزاز کیساتھ انکے آبائی گاؤں منڈیال تلہ گنگ میں ادا کر دی گئی ہے۔

ٹریفک کانسٹیبل جاوید گزشتہ روزدوران ڈیوٹی تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے شہید ہو گئے تھے۔جاوید شہید کے سوگواران میں بیوہ، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔