راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے پانچویں بیچ کا اختتام

178
IG Punjab
IG Punjab

راولپنڈی۔3فروری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے پانچویں بیچ کا اختتام ہوا، انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی، انٹرن شپ پروگرام میں سینئر پولیس افسران نے طلبا و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں پر لیکچرز دیئے ،

انٹرن شپ پروگرام کے تحت طلبا و طالبات کو پولیس اسٹیشن ورکنگ، پولیس خدمت مرکز، فرنٹ ڈیسک، مختلف پولیس ایپس، ٹریفک پولیس، قانونی اور عدالتی کارروائی کے بارے میں آگاہی دی گئی۔طلبا و طالبات کو سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن، پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم، ٹریفک ہیڈ کوارٹرز، پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ اور لیگل برانچ کا دورہ کروایا گیا تاکہ وہ عملی طور پر پولیسنگ سے آگاہی حاصل کر سکیں۔

انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پولیسنگ سے آگاہی اور اس میں بہتری کے لئے نوجوانوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔انٹرن شپ پروگرام سے طلباء و طالبات اور نوجوانوں کے تعاون اور مشاورت سے کمیونٹی پولیسنگ کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی، نوجوان نسل پولیس ورکنگ اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے،

انٹرن شپ پروگرام کا مقصد شہریوں خصوصاً نوجوان طلباء و طالبات کو مؤثر پولیسنگ، جرائم کی روک تھام، تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک اور دیگر معاشرتی مسائل کے حل اور کمیونٹی پولیسنگ کے لئے معاون بنانا ہے ۔ فرینڈز آف پولیس معاشرہ کی بہتری، جرائم کی نشاندہی اور تدارک میں بطور ذمہ دار شہری بہتر طور پر کردار ادا کر سکتے ہیں۔