راولپنڈی۔3فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کر کے چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ۔ایئرپورٹ پولیس نے ملزم عدنان سے 570 گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم بدر سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن اور نصیر آباد پولیس نے ملزم عمیر سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔