راولپنڈی۔29اپریل (اے پی پی):بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائی کرنے والے ملزم شاہزیب کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 30 لیٹر شراب برآمد ہوئی ہے جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شراب سپلائرز کے خلاف سخت کاروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ پولیس کی بروقت کاروائی کو شہریوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔