راولپنڈی۔31اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں ،منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیرقانونی اسلحہ میں ملوث 24ملزمان گرفتار کر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث کاشی گینگ کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں ارباب، عمران، احمد، فرحت، ماجد اور امجد شامل ہیں، ملزمان سے چھینا گیا موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 66 ہزار برآمد، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
تھانہ سٹی پولیس نے ملزم شکیل احمد سے01کلو400گرام چرس، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم منیر اختر سے01کلو800گرام چرس، کہوٹہ پولیس نے ملزم سیف اللہ سے01کلو200گرام چرس، دھمیال پولیس نے ملزم نعیم سے540گرام چرس، بنی پولیس نے ملزم حفیظ سے05لیٹر شراب، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم نورالبصر سے 13لیٹر شراب، ویسٹریج پولیس نے ملزم ساغر سے05لیٹر شراب برآمد کرلی۔ گنجمنڈی پولیس نے ملزم نعیم سے01پستول30بو رمعہ ایمونیشن،
ملزم ذاکر اللہ سے 01پستول30بو رمعہ ایمونیشن، نیوٹاؤن پولیس نے ملزم علی حمزہ سے 01پستول30بو رمعہ ایمونیشن، صادق آباد پولیس نے ملزم عمران منظور سے 01پستول30بو رمعہ ایمونیشن، ملزم احتشام سے 01پستول30بو رمعہ ایمونیشن، ملزم عبیداللہ سے 01پستول30بو رمعہ ایمونیشن، ملزم محسن سے خنجر، دھمیال پولیس نے ملزم افضال سے 01کلاشنکوف معہ ایمونیشن،
ملزم عثمان سے 01رائفل 12بور معہ ایمونیشن، چکری پولیس نے ملزم عامر شہزاد سے 01پستول30بو رمعہ ایمونیشن، کلرسیداں پولیس نے ملزم اسد سے 01پستول30بو رمعہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔