27.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی ،شراب سپلائی...

راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی ،شراب سپلائی اور قمار بازی میں ملوث 16 ملزمان گرفتار کر لیے

- Advertisement -

راولپنڈی ۔6مئی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی ،شراب سپلائی اور قمار بازی میں ملوث 16 ملزمان گرفتار کر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جوا کھیلنے والے 6 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں عمر، آصف، شاہد عباس، شاہد اقبال، جمیل اور حفیظ شامل ہیں، ملزمان سے دائو پر لگی رقم 73 ہزار 890 روپے، 05 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدہوئے۔ نصیرآباد پولیس نے ملزم شان محمود سے 500 گرام آئس برآمد کی۔

رتہ امرال پولیس نے ملزم گلفراز سے 1 کلو 700 گرام چرس برآمد کی۔ گوجر خان پولیس نے ملزم وقاص سے 1 کلو200 گرام چرس برآمد کی۔ جاتلی پولیس نے ملزم شہباز سے 560 گرام چرس،کہوٹہ پولیس نے ملزم رضوان سے 550گرام چرس برآمد کی۔ کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بذریعہ لڈو دانہ جوا کھیلنے والے 02 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں افتخار اور محمد نوازشامل ہیں، ملزمان سے دائو پر لگی رقم 8 ہزار 30 روپے اور لڈودانے برآمدہوئے۔

- Advertisement -

وارث خان پولیس نے ملزم دانش ارشاد کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 20 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان عارف اور ساون کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 20 لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593505

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں