راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں مختلف جرائم میں ملوث 20 ملزمان گرفتار کر لئے

130
DHQ Hospital Haripur
DHQ Hospital Haripur

راولپنڈی ۔19ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی،راہزنی،چوری،شراب سپلائی اور غیرقانونی اسلحہ میں ملوث 20 ملزمان گرفتارکرلئے۔پولیس ترجمان کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے ملزم توقیر اقبال سے01 کلو 540 گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم اسد سے01 کلو 410 گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم شباب سے01 کلو 100 گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ملزم سیف سے600 گرام چرس، روات پولیس نے ملزم ظہیر احمد سے01 کلو 540 گرام چرس، کلرسیداں پولیس نے ملزم نوید اختر سے520 گرام چرس، ملزم اشفیان سے620 گرام چرس برآمد کرلی۔

ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں بہادر اور سراج شامل ہیں، ملزمان سے چھینا گیا موٹر سائیکل، نقدی 45 ہزار اور موبائل فون برآمدہوا۔دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم فرحان کو گرفتار کرلیا، ملزم سے چھینا گیا موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا، ملزم رابری اور دکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم عاصم کو گرفتا رکرلیا، ملزم سے چوری شدہ 03موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔پیرودہائی پولیس نے ملزم جاوید سے10 لیٹر شراب، بنی پولیس نے ملزم سلیمان جمیل سے05 لیٹر شراب، ملزم سریاض سے 10 لیٹر شراب، صادق آباد پولیس نے ملزم سمیر سے 10 لیٹر شراب، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم دانش سے10 لیٹر شراب برآمد کرلی۔ وارث خان پولیس نے ملزم عاطف کو گرفتار کرکے ملزم سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کیا۔

نیوٹائون پولیس نے ملزم احمد رشید کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا۔ روات پولیس نے ملزم افضال حسین کو گرفتار کرکے ملزم سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ کہوٹہ پولیس نے ملزم ارسلان مرتضیٰ کو گرفتا رکرکے ملزم سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔