راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں ڈکیتی،راہزنی ،چوری،منشیات فروشی ،شراب سپلائی سمیت دیگر جرائم میں ملوث 26ملزمان کو گرفتار کر لیا

274
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

راولپنڈی۔12جولائی (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی،راہزنی ،چوری،منشیات فروشی ،شراب سپلائی سمیت دیگر جرائم میں ملوث 26ملزمان گرفتارکر لئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق روات پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں ثاقب اور محمد ندیم شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 01 لاکھ روپے، طلائی زیور (بالیاں) اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا۔ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم ذیشان کو گرفتار کر لیا،ملزم سے بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمدہوا،ملزم سے 80 ڈبی تتلی پٹاخے،250 عدد کلاشن پٹاخے اور 36چائینہ بکس برآمد ہوئے۔

روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد نثار کو گرفتارکر لیا،ملزم سے 01کلو750گرام ہیروئن برآمدہوئی۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم نے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ پیر ودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں ہمایوں، امجد اور ذاکر اسحاق شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ 02 موٹر سائیکل برآمدہوئے۔روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی واردات میں ملوث ملزم ولی اللہ کو گرفتار کرلیا، ملزم سے چھینا گیا موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا۔

نیوٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شبیر مہربان کو گرفتار کرلیا۔بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم رضوان کو گرفتار کرلیا۔کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ رنجش پر خنجر اور پتھروں کے وار سے خاتون سمیت 03افراد کو زخمی کرنے والے 02ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں حامد اور غلام مرتضی شامل ہیں، ملزمان نے ساتھیوں کے ہمراہ خاتون زیب النساء جبکہ بلال اور وقار کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ متاثرہ شہری وقار کی مدعیت میں تھانہ کہوٹہ میں درج کیا گیا تھا۔

ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کار چوری کی واردات میں ملوث ملزم بلال کو گرفتار کرلیا، ملزم سے چوری شدہ گاڑی برآمدہوئی۔ ٹیکسلا پولیس نے ملزم عمران سے 17 لیٹر شراب، ملزم جعفر سے 05 لیٹر شراب، واہ کینٹ پولیس نے ملزم تنویر سے 20 لیٹر شراب، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم جنید سے 07 لیٹر شراب، کہوٹہ پولیس نے ملزم ارسلان سے 600گرام چرس برآمد کر لی۔صدر واہ پولیس نے ملزم یاسر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم ارشاد سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، صادق آباد پولیس نے ملزم شہروز سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،

کینٹ پولیس نے ملزم جمیل سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، نصیر آباد پولیس نے ملزم کلیم سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم آکاش سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، واہ کینٹ پولیس نے ملزم عابد سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،روات پولیس نے ملزم ثاقب سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔