راولپنڈی۔29جون (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 4 افراد کو حراست میں لے کر 18 لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 18 لیٹر شراب برآمد کی جبکہ کینٹ پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کیں۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ شراب اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان قائم رکھنے کے لیے پولیس کی کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔