راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 7کلوسے زائد چرس برآمد کر لی

175
چرس

راولپنڈی۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):پولیس کےمنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈا ؤن میں ،07ملزمان گرفتار،07کلوسے زائد چرس برآمد کر لی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم زبیر سے 01کلو700گرام چرس،

پیرودھائی پولیس نے ملزم شاہ فہد سے 01کلو 420گرام چرس،گوجر خان پولیس نے ملزم راحیل سے 01کلو320گرام چرس،نصیر آباد پولیس نے ملزم عابد سے 01کلو120گرام چرس،سول لائن پولیس نے ملزم شیر علی سے 505گرام چرس،صادق آباد پولیس نے ملزم ندیم سے 500گرام چرس،

ریس کورس پولیس نے ملزم وجی الحسن سے 500گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،سی پی اوسید خالد ہمدانی کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات کے خاتمہ کے لیے کریک ڈائو ن جاری رہے گا