راولپنڈی۔10نومبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات فروشوں ،شراب سپلائرز اور غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15ملزمان کو گرفتار کر کے سات کلو سے زائد چرس،شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق کہوٹہ پولیس نے ملزم قاسم سے 01کلو540گرام چرس، ملزم مونس سے 01کلو515گرام چرس، گوجرخان پولیس نے ملزم فاروق سے 01کلو300گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم بلال سے 01کلو260گرام چرس،وارث خان پولیس نے ملزم بلاول سے 01کلو 150 گرام چرس،صدرواہ پولیس نے کاشف سے 520گرام چرس برآمدکرلی۔
سٹی پولیس نے ملزم نعمان سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم شاہد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، مورگاہ پولیس نے ملزم زہدان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم شہزاد سے 01کلاشنکوف معہ ایمونیشن، جاتلی پولیس نے ملزم اخلاق سے 01رائفل 12بور، روات پولیس نے ملزم علی شیر سے 01پستول 9۔ایم ایم معہ ایمونیشن،کلرسیداں پولیس نے ملزم ذیشان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم کامران سے 10لیٹرشراب، بنی پولیس نے ملزم مقصود سے 09لیٹرشراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔