راولپنڈی پولیس نے گزشتہ روز مزید 22 کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے

123
Age of drivers
Age of drivers

راولپنڈی۔29جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے گزشتہ روز مزید 22 کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق خصوصی مہم کے دوران اب تک 6888 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیوں کو مزید مؤثر کیا جا رہا ہے ، والدین کم عمر ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کریں،کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف پنجاب حکومت کے احکامات پر من وعن عمل کیا جا رہا ہے ، کیونکہ یہ ڈرائیورز ناصرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی زندگیوں کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔