راولپنڈی ۔11اگست (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس سلسلے میں راولپنڈی پولیس نے گزشتہ روز 11 ملزمان گرفتار کر کے چرس ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق روات پولیس نے ملزم سہیل سے 2 کلو 500 گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم افتخار سے ایک کلو 670 گرام چرس، آر اے بازار پولیس نے ملزم خرم سے ایک کلو 600 گرام چرس، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم مظفر سے ایک کلو 357 گرام چرس،
نصیر آباد پولیس نے ملزم یاسر سے 600 گرام چرس، گوجر خان پولیس نے ملزم ذاکر سے 560 گرام چرس، روات پولیس نے ملزم ارسلان سے رائفل 12بور معہ ایمونیشن، ملزم ضرار سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، کینٹ پولیس نے ملزم منیب سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم تبریز سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن اور دھمیال پولیس نے ملزم عاشق سے چھری برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔