راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

180
Illegal weapons
Illegal weapons

راولپنڈی۔3دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، گزشتہ روز لیڈی منشیات فروش سمیت 11 ملزمان گرفتار کر کے چرس ، شراب ، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ، ترجمان پولیس کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزمہ ناہید سے دو کلو 150 گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم اسد سے ایک کلو 300 گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عبدالقدیر سے ایک کلو 540 گرام چرس، ملزم شاہ زیب سے ایک کلوں490 گرام چرس،

کلر سیداں پولیس نے ملزم بلال احمد سے ایک کلو 160 گرام چرس، صدر بیرونی پولیس نے ملزم یوسف سے 120 لیٹر شراب، بنی پولیس نے ملزم محسن اعجاز سے ایک کلو 380 گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم یاسر سے ایک کلو 540 گرام چرس، چکری پولیس نے ملزم عرفان سے 223 بور رائفل معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم اعزاز سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، نصیر آباد پولیس نے ملزم زبیر سے گیس سلنڈرز اور دیگر آلات ریفلنگ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔