33.8 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کا جرائم کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن،رواں سال اب...

راولپنڈی پولیس کا جرائم کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن،رواں سال اب تک ایک ہزار سے زائد ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی ۔28اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں امن وامان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کے لئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کریک ڈائون کرتے ہوئے رواں سال کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ایک ہزار 896 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ ،منشیات و دیگر سامان برآمد کیا۔اس حوالے سے راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت روزانہ کی بنیاد پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے اعلیٰ پولیس افسران کی نگرانی میں مختلف مراحل میں آپریشن کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع راولپنڈی کے تین سرکلز جن میں راول ،پوٹھوہار اور صدر سرکل کے تمام ایس پیز کی نگرانی میں متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اپنی ٹیموں کے ہمراہ سرچ آپریشنز کر رہے ہیں، ان سرچ آپریشنز میں سکیورٹی فورسز کے علاوہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار،ڈولفن فورس،ایلیٹ فورس اور خواتین اہلکاروں کے تعاون سے شہر بھر کے تمام گھروں ،دکانوں،ریسٹورنٹس،ہوٹلز ،ہوسٹلز اور گیسٹ ہائوسز کی چیکنگ کی جاتی ہے اور کرایہ داری ایکٹ کے تحت کوائف کا اندراج کیا جاتا ہے ۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ رواں سال کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 436 مقدمات درج کر کے تمام ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ سرچ آپریشن کے دوران 560 ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کر کے انہیں جیل بھجوایا گیا۔پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ کریک ڈائون کے دوران 932 منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی آئس،ہیروئن،چرس و دیگر نشہ آور ادویات برآمد کر کے چالان عدالتوں میں پیش کئے گئے اور متعدد مجرمان کو جرم ثابت ہونے کے بعد سزائیں دلوائی گئی ہیں ۔

پولیس نے بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت رواں سال شہر بھر میں امن و امان خراب کرنے والے درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا اور لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف پر بھی مقدمات درج کر کے ملزمان گرفتار کئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت من و عن عملدرآمد کرتے ہوئے روزانہ آپریشن کیا جارہا ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588954

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں