راولپنڈی۔30مئی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھروں ،دکانوں کے علاوہ 247 افراد کے کوائف درج کیئے۔تفصیلا ت کے مطابق ریس کورس پولیس نے قاسم مارکیٹ،واہ کینٹ پولیس نے گڑھی افغاناں، گوجر خان پولیس نے جھنڈا،صدر بیرونی پولیس نے اڈیالہ روڈ، مندرہ پولیس نے مندرہ بازار، دھمیال پولیس نے گلشن سعید اور گردونواح میں سرچ آپریشنزکیئے جس میں مقامی پولیس سمیت لیڈیز پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔
سرچ آپریشن میں 101 گھروں،08 کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف،72 دکانیں، 04 ہوٹل اور انفرادی طور پر 247 افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ سر چ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔