راولپنڈی پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری،مزید18ملزمان گرفتار

169
گرفتار

راولپنڈی ۔18نومبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، گزشتہ روز 18 ملزمان گرفتار کر کے بڑی مقدار میں چرس ، شراب اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا گیا،

ترجمان پولیس کے مطابق سول لائن پولیس نے ملزم امداد سے ایک کلو 450 گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم حضرت ولی سے ایک کلو 300 گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم زین سے ایک کلو 250 گرام چرس، نصیر آباد پولیس نے ملزم زبیر سے ایک کلو 200 گرام چرس، آر اے بازار پولیس نے ملزم شہریار سے ایک کلو 150 گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم ارسلان سے 500 گرام چرس، ملزم احتشام سے 535 گرام چرس، آرگنائزڈ کرائم سیل پولیس نے دو ملزمان ساجد سہیل اور عرفان سے 360 لیٹر شراب ، وارث خان پولیس نے ملزم فیضان سے 15 لیٹر شراب، بنی پولیس نے ملزم عاشق سے 8 لیٹر شراب، دھمیال پولیس نے ملزم رمیض سے 5 بوتل شراب، ریس کورس پولیس نے ملزم احسن سے 4 لیٹر شراب، گوجر خان پولیس نے ملزم عدنان سے 44 بور رائفل معہ ایمونیشن، مورگاہ پولیس نے ملزم تنویر سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم غلام مصطفیٰ سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، بنی پولیس نے ملزم رضوان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، کلر سیداں پولیس نے ملزم زبیر سے 30 بور پستول کے 25 روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ،

ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔