راولپنڈی پولیس کا شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

147
Illegal weapons
Illegal weapons

راولپنڈی ۔10اگست (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، گزشتہ روز 12 ملزمان گرفتار کر کے شراب ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گوجر خان پولیس نے ملزم ساحل سے 20 لیٹر شراب، ملزم یسو مسیح سے 10 لیٹر شراب، بنی پولیس نے ملزم کاشف سے 10 لیٹر شراب، ملزم احسان سے 5 لیٹر شراب، ملزم حسن سے 5 لیٹر شراب، ملزم دتہ عارف سے 4 لیٹر شراب، صدر بیرونی پولیس نے شراب سپلائر ارشد عرف بھولا سے 180 لیٹر شراب، سول لائنز پولیس نے ملزم عثمان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم اسامہ سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن،

ویسٹریج پولیس نے ملزم ساران سیف اللہ سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، نیو ٹاؤن پولیس نے ملزم شعیب سے 30 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، صدر بیرونی پولیس نے ملزم ذبیع اللہ سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، دھمیال پولیس نے ملزم راحیل سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ شراب سپلائرز، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔