راولپنڈی ۔12اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، گزشتہ روز 12 ملزمان گرفتار کر کے شراب ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ریس کورس پولیس نے ملزم یعقوب سے 5 لیٹر شراب، گوجر خان پولیس نے ملزم شمیم عباس سے 10 لیٹر شراب، ملزم معراج سے 10 لیٹر شراب، ملزم جواد علی سے 10 لیٹر شراب، ملزم راشد سے 10 لیٹر شراب، ملزم شاہد رحمان سے 10 لیٹر شراب، کہوٹہ پولیس نے ملزم فیصل سے 10 لیٹر شراب،
کلرسیداں پولیس نے ملزم غلام ربانی سے 5 لیٹر شراب، ملزم واجد سے 5 بوتل شراب، آر اے بازار پولیس نے ملزم دانش سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم زبیر سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن اور گوجر خان پولیس نے ملزم زین العابدین سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ شراب سپلائرز، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔