راولپنڈی ۔24فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 09 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ویسٹریج پولیس نے ملزم عامر کو گرفتار کرلیا، ملزم سے01 کلو 100 گرام چرس برآمد ہوئی۔
وارث خان پولیس نے ملزم ثاقب اقبال کو گرفتار کرکے ملزم سے 720 گرام چرس برآمد کی۔ رتہ امرال پولیس نے ملزم ذوہیب کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 560 گرام چرس برآمد ہوئی۔
نصیرآبا دپولیس نے ملزم احتشام الحق سے01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، مورگاہ پولیس نے ملزم ارسلان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، دھمیال پولیس نے ملزم احسان سے 01 پستول 30 بور، ملزم عثمان سے 01 پستول 30 بور، ملزم انس سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کیا۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔