16 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کا منشیات سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

راولپنڈی پولیس کا منشیات سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

- Advertisement -

راولپنڈی۔16مارچ (اے پی پی):سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ روز 6 ملزمان گرفتار کر کے 8 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق صادق آباد پولیس نے ملزم فیصل سے 250 گرام آئس اور 110 گرام ہیروئن برآمد کی۔ پیرودھائی پولیس نے ملزم عمیر سے 2 کلو 400 گرام چرس، تھانہ سٹی پولیس نے ملزم رمیز سے 2 کلو 200 گرام چرس، دھمیال پولیس نے ملزم شایان سے ایک کلو 480 گرام چرس،

- Advertisement -

ملزم اسد سرور سے 550 گرام چرس اور رتہ امرال پولیس نے ملزم وصال سے ایک کلو 400 گرام چرس برآمد کر کے ان کے خلاف الگ، الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573203

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں