راولپنڈی۔16ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، گزشتہ روز 23 ملزمان گرفتار کر کے بڑی مقدار میں چرس ، شراب ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق صادق آباد پولیس نے ملزم آصف سے ایک کلو 820 گرام چرس، ملزم مجاہد احمد سے ایک کلو 650 گرام چرس، گوجر خان پولیس نے ملزم وسیم سے ایک کلو 560 گرام چرس، گنجمنڈی پولیس نے ملزم اسد سے ایک کلو 400 گرام چرس،
سول لائن پولیس نے ملزم ارشد سے ایک کلو 260 گرام چرس، ملزم محمد نعمان سے 530 گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم محمد نور سے 800 گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم نعیم سے 650 گرام چرس، ملزم توقیر سے 550 گرام چرس، ملزم گلزار سے 520 گرام چرس، علی اصغر سے 500 گرام چرس، ملزم سراج سے 450 گرام چرس، کلر سیداں پولیس نے ملزم ذکریا قیوم سے 535 گرام چرس ،
وارث خان پولیس نے ملزم محمد علی سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، صادق آباد پولیس نے ملزم عبدالرحمان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم محمد علی سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، گوجر خان پولیس نے ملزم فرحان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ملزم دانیال سے نائن ایم ایم پستول معہ ایمونیشن، چونترہ پولیس نے ملزم بلال سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم بنارس سے کلاشنکوف، پیرودھائی پولیس نے ملزم شہزاد سے 8 لیٹر شراب، ملزم وجیہ الحسن سے 7 لیٹر شراب اور بنی پولیس نے ملزم راشد سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ،
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔