راولپنڈی ۔30ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، گزشتہ روز لیڈی منشیات فروش سمیت 31 ملزمان گرفتار کر کے بڑی مقدار میں چرس ، شراب ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ،
ترجمان پولیس کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزمہ ثناء پٹھانی سے ایک کلو 460 گرام چرس، ملزم عرفان سے دو کلو 270 گرا م چرس، ملزم شیر افصل سے دو کلو 230 گرام چرس، ملزم شہروز سے ایک کلو 560 گرام چرس، ملزم رضوان سے ایک کلو 120 گرام چرس، ملزم منیر سے 780 گرام چرس، روات پولیس نے ملزم الیاس سے ایک کلو 460 گرام چرس، کہوٹہ پولیس نے ملزم خرم سے ایک کلو 280 گرام چرس، نصیر آباد پولیس نے ملزم جواد سے ایک کلو 250 گرام چرس، گوجر خان پولیس نے ملزم عمران سے ایک کلو 110 گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے ملزم کامران سے 560 گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم ذیشان سے 530 گرام چرس،
صدر بیرونی پولیس نے ملزم نعیم سے 300 گرام چرس ، ایئرپورٹ پولیس نے ملزم ظہیر سے 15 لیٹر شراب، کہوٹہ پولیس نے ملزم طاہر سے 15 لیٹر شراب، نصیر آباد پولیس نے ملزم کامران سے 10 لیٹر شراب، ملزم احسان سے 10 لیٹر شراب، ملزم اعجاز سے 5 لیٹر شراب، ملزم ناصر سے 5 لیٹر شراب، صدر واہ پولیس نے ملزم فیاض سے 10 لیٹر شراب، ملزم طاہر سے 5 لیٹر شراب ، نصیر آباد پولیس نے ملزم شاہد سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم یواج گل سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، دھمیال پولیس نے ملزم فیاض سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، جاتلی پولیس نے ملزم کاشف سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم طارق سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم زین خان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن،
صادق آباد پولیس نے ملزم شفیق سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ایئرپورٹ پولیس نے ملزم نظام اللہ سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، صدر بیرونی پولیس نے ملزم عمران سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، کہوٹہ پولیس نے ملزم نعمان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ،
ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔