راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

147
شراب سپلائرز

راولپنڈی ۔22اکتوبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، گزشتہ روز 16 ملزمان گرفتار کر کے بڑی مقدار میں چرس ، شراب اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ،

ترجمان پولیس کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم اعجاز سے ایک کلو 600 گرام چرس، بنی پولیس نے ملزم کامران سے ایک کلو 400 گرام چرس، ملزم دانیال سے ایک کلو 250 گرام چرس، گوجر خان پولیس نے ملزم عثمان سے ایک کلو 680 گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم وقاص سے ایک کلو 100 گرام چرس، نصیر آباد پولیس نے ملزم عبدالقدوس سے 550 گرام چرس، دھمیال پولیس نے ملزم حیدر سے 560 گرام چرس، ملزم عرفان سے 560 گرام چرس، چونترہ پولیس نے ملزم بابر سے 560 گرام چرس ، ویسٹریج پولیس نے ملزم شہریار سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، نصیر آباد پولیس نے ملزم بلال سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن،

صادق آباد پولیس نے ملزم وقار سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم قاسم سے 15 لیٹر شراب، پیرودھائی پولیس نے ملزم عارف سے 10 لیٹر شراب، صدر بیرونی پولیس نے ملزم عثمان سے 2 لیٹر شراب اور دھمیال پولیس نے ملزم توصیف سے 4 بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔