راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

91
Illegal weapons
Illegal weapons

راولپنڈی۔31مارچ (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، گزشتہ روز 10 ملزمان گرفتار کر کے چرس ، شراب ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ،

ترجمان پولیس کے مطابق نصیر آباد پولیس نے ملزم عثمان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم عمر خان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم محمد ولی سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، پیرودھائی پولیس نے ملزم عمر خان سے ایک کلو 100 گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم عثمان سے 5 لیٹر شراب، نیو ٹاؤن پولیس نے ملزم ذاکر سے 5 لیٹر شراب، رتہ امرال پولیس نے ملزم وقاص سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن،

بنی پولیس نے ملزم احتشام سے نائن ایم ایم پستول معہ ایمونیشن، صدر بیرونی پولیس نے ملزم کاشف سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن اور دھمیال پولیس نے ملزم بشیر سے نائن ایم ایم پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔