راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

137
Drug dealer
Drug dealer

راولپنڈی۔18مئی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ گزشتہ روز 17 ملزمان گرفتار کر کے چرس ، شراب، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ۔ ترجمان پولیس کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم حسن سے ایک کلو 600 گرام چرس، ملزم احتشام سے 620 گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ملزم نعمان سے ایک کلو 260 گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے ملزم اکبر خان سے ایک کلو 540 گرام چرس، آر اے بازار پولیس نے ملزم عاقب سے 160 گرام چرس، کہوٹہ پولیس نے ملزم وقاص سے 10 لیٹر شراب، ملزم یاسر سے 10 لیٹر شراب، سٹی پولیس نے ملزم علی سے 5 لیٹر شراب،

پیرودھائی پولیس نے ملزم عرفان سے 2 بوتل شراب اور ملزم شیراز سے 2 بوتل شراب، واہ کینٹ پولیس نے ملزم وحید شاہ سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم عبداللہ سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم فاروق سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، مندرہ پولیس نے ملزم شعبان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، کہوٹہ پولیس نے ملزم لطیف سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، دھمیال پولیس نے ملزم اکثر علی سے خنجر اور ملزم وقاص سے چاقو برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ،

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔