راولپنڈی۔25مئی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ گزشتہ روز 12 ملزمان گرفتار کر کے چرس ، شراب ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزم سلیم سے ایک کلو 200 گرام چرس،
گنجمنڈی پولیس نے ملزم طیب سے 610 گرام چرس، صدر بیرونی پولیس نے ملزم حسنین سے 20 لیٹر شراب، وارث خان پولیس نے ملزم عبدالغفور سے 8 لیٹر شراب، سٹی پولیس نے ملزم فرحان سے 5 لیٹر شراب، پیرودھائی پولیس نے ملزم ایمل خان سے 5 لیٹر شراب، نیو ٹاؤن پولیس نے ملزم ذیشان سے 5 لیٹر شراب ، ائیر پورٹ پولیس نے ملزم احمد سے نائن ایم ایم پستول معہ ایمونیشن ، ویسٹریج پولیس نے ملزم ارسلان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، صدر بیرونی پولیس نے ملزم حسن سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن،
ملزم بدر سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ملزم اکمل سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔