راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

162
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

راولپنڈی۔30جون (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سول لائنز پولیس نے ملزم ارسلان سے ایک کلو 400 گرام چرس، ملزم دانش سے ایک کلو 370 گرام چرس، بنی پولیس نے ملزم محمد گل سے ایک کلو 400 گرام چرس، نیو ٹاؤن پولیس نے ملزم عمر سے 850 گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم کامران سے 600 گرام چرس، آر اے بازار پولیس نے ملزم عمر سے 525 گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم منیر سے 120 گرام ہیروئن ، رتہ امرال پولیس نے ملزم گلزار سے 10 لیٹر شراب،

گوجر خان پولیس نے ملزم مہران سے 10 لیٹر شراب، سول لائنز پولیس نے ملزم وقاص اور ذیشان سے 5 ، 5 لیٹر شراب، نیو ٹاؤن پولیس نے ملزم عبدالباسط سے ڈیڑھ لیٹر شراب، ٹیکسلا پولیس نے ملزم سمیع اللہ سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن اور دھمیال پولیس نے ملزم طفیل سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ۔ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔