راولپنڈی۔23ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، گزشتہ روز 14 ملزمان گرفتار کر کے چرس ، شراب ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مندرہ پولیس نے ملزم ثنا اللہ سے ایک کلو 730 گرام چرس، آر اے بازار پولیس نے ملزم محمد علی سے 700 گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم کامران سے 10 لیٹر شراب،
ریس کورس پولیس نے ملزم ایان محمد سے 5 لیٹر شراب، پیرودھائی پولیس نے ملزم تاج دین سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن ، ملزم اکرام سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، صادق آباد پولیس نے ملزم زین العابدین سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم بلال سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم تیمور سے خنجر، نصیر آباد پولیس نے ملزم زاہد سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن،
ایئرپورٹ پولیس نے ملزم واجد حبیب سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم قدیر سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم خلال سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن اور ملزم حضرت ولی سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ،
ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔