راولپنڈی۔16نومبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، گزشتہ روز 15 ملزمان گرفتار کر کے ہیروئن ، چرس ، شراب ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزم علی حسنین سے ایک کلو 100 گرام ہیروئن ، پیرودھائی پولیس نے ملزم محفوظ سے ایک کلو 600 گرام چرس ، وارث خان پولیس نے ملزم زبیر سے ایک کلو 430 گرام چرس، ملزم عبدالرزاق سے 550 گرام چرس ، صادق آباد پولیس نے ملزم نزاکت سے ایک کلو 470 گرام چرس، دھمیال پولیس نے ملزم حارث سے 280 گرام چرس ، بنی پولیس نے ملزم عظیم سے 4 لیٹر شراب، صادق آباد پولیس نے ملزم شہزاد سے 20 لیٹر شراب، ریس کورس پولیس نے ملزم جابر سے 5 لیٹر شراب، کہوٹہ پولیس نے ملزم مبارک سے 10 لیٹر شراب، ملزم اذکار سے 5 لیٹر شراب، صدر واہ پولیس نے ملزم عبدالرحمان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، صدر بیرونی پولیس نے ملزم منیب سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، کہوٹہ پولیس نے ملزم عمر ساجد سے کلاشنکوف معہ ایمونیشن اور ملزم زیارب سے چھری برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔