راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

88
Illegal weapons
Illegal weapons

راولپنڈی۔12جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، گزشتہ روز 9 ملزمان گرفتار کر کے چرس ، شراب ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزم عمیر علی سے ایک کلو 390 گرام چرس،

ملزم عمران سے 20 لیٹر شراب، پیرودھائی پولیس نے ملزم رضوان سے 10 لیٹر شراب، ایئرپورٹ پولیس نے ملزم عمر فاروق سے 10 لیٹر شراب، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عمران سے 5 بوتل شراب، ویسٹریج پولیس نے ملزم آصف سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن،

روات پولیس نے ملزم ولی اللہ سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم وجاہت سلطان سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، ملزم ثاقب جاوید سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ،

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔