راولپنڈی۔25جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،
گزشتہ روز 9 ملزمان گرفتار کر کے چرس ، شراب ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ویسٹریج پولیس نے ملزم ریحان سے ایک کلو 320 گرام چرس، کہوٹہ پولیس نے ملزم عامر نوید سے ایک کلو 120 گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم خالد سے 900 گرام چرس، مورگاہ پولیس نے ملزم وقار اعجاز سے 5 لیٹر شراب،
کہوٹہ پولیس نے ملزم آسام سے 10 لیٹر شراب، ملزم عبدالرشید سے 10 لیٹر شراب ، گنجمنڈی پولیس نے ملزم عدنان شفیق سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن، آر اے بازار پولیس نے ملزم جنید حیات سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن اور ایئرپورٹ پولیس نے ملزم ابوبکر صدیق سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ،
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔