18.8 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے...

راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

- Advertisement -

راولپنڈی۔23فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ روز 9 ملزمان گرفتار کر کے چرس ، شراب ، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ویسٹریج پولیس نے ملزم ارشاد سے ایک کلو 100 گرام چرس، ایئرپورٹ پولیس نے ملزم سلمان سے 20 لیٹر شراب، ملزم ناصر اقبال سے 10 لیٹر شراب، سول لائنز پولیس نے ملزم لیاقت سے 26 بوتل دیسی شراب، ریس کورس پولیس نے ملزم عبدالرزاق سے 10 لیٹر شراب، واہ کینٹ پولیس نے ملزم شاداب سے 10 لیٹر شراب، نصیر آباد پولیس نے ملزم عاصم اور عمر سے دو 30 بور پستول معہ ایمونیشن اور روات پولیس نے ملزم کاشف ضمیر 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

- Advertisement -

ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565007

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں